دریائے سندھ،کوٹری بیراج میں پانی کی سطح میں اضافے سے کئی ایکڑ زرعی زمین متاثر

زمیندار بند کے قریب کئی ایکڑ تیار گندم ،کپاس اور سبزیوں کی فصلیںڈوب گئیں،فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن

اتوار 21 ستمبر 2025 14:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)کوٹری بیراج میں پانی کی سطح میں اضافے کیساتھ ڈائون اسٹریم پرموجود زمیندار بند پر دبائو بڑھنے سے کئی ایکڑ زرعی زمین متاثر ہوگئی،جس سے کئی ایکڑ تیار گندم ، کپاس اور سبزیوں کی فصلیں ڈوب گئی۔

(جاری ہے)

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اورسکھر بیراج پربہائو میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،کوٹری بیراج اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 60 ہزار 752 کیوسک ریکارڈکی جارہی ہے،پانی کا اخراج 3 لاکھ 36 ہزار 197 کیوسک ہے۔

گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اپ اسٹریم میں 8 ہزار 577 کیوسک پانی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،پانی کی آمد میں اضافہ کے بعد ڈائون اسٹریم میں16ہزار507کیوسک مزید اضافی پانی کا اخراج ہورہا ہے،ڈان اسٹریم میں پانی کی سطح میں اضافے سے زمیندار بند پر زور بڑھنے لگا۔

متعلقہ عنوان :