الیکڑک بسوں کو سرگودھا کی تحصیلوں سمیت 8 روٹس پر چلا دیا گیا ہے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ

اتوار 21 ستمبر 2025 17:20

سرگودھا -21 ستمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھا ملک محمد طاہر نے کہا ہے کہ الیکڑک بسوں کو سرگودھا کی تحصیلوں سمیت 8 روٹس پر چلا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مسافروں نے انتہائی جوش و خروش کا اظہار کیا ، روٹس کے سٹاپس پر ان بسوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور عوامی پزیرائی ملی ۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ سرگودھا نے کہا کہ سرگودھا آنے والی ان 33 الیکٹرو بسوں کو ساتوں تحصیلوں سمیت 8 روٹس پر چلا دیا گیا ہے جہاں 7 روٹس پر 4/4 بسیں اور ایک روٹ پر 5 بسیں اپنے سفر پر رواں دواں ہیں جن پر سفر کرنے والے مسافروں میں زبردست جوش وخروش پایا جا رہا اور روٹس کے سٹاپس پر نہ صرف الیکٹرو بسوں کا استقبال کیا گیا بلکہ اسے حکومت کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ٹرانسپورٹ ملک محمد طاہر نے کہا کہ ان بسوں کو سرگودھا سے بھیرہ 54 کلومیٹر براستہ11سٹاپس،سرگودھا سے بھلوال51 کلو میٹر براستہ 13سٹاپس ، سرگودھاسے سلانوالی 44 کلو میٹربراستہ13 سٹاپس، سرگودھا سے بھابڑہ 57 کلو میٹر براستہ9 سٹاپ،سرگودھاسے مڈھ رانجھاء55 کلو میٹر براستہ 7سٹاپ،سرگودھا سےشاہپور سٹی 38 کلومیٹربراستہ13 سٹاپ ، سرگودھا سے 46 اڈا 27 کلو میٹر براستہ 8سٹاپ اور سرگودھا سے ساہیوال 46 کلو میٹر براستہ 16سٹاپ مقرر کئے گئے ہیں ۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے کہا کہ یہ بسیں عوام کی ملکیت ہیں اور انکی حفاظت ، صفائی بھی عوام کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :