پرائس کنٹرول کمیٹی گوادر کا شہر کے مختلف بازاروں کا معائنہ،ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو سخت وارننگز جاری

اتوار 21 ستمبر 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی گوادرکی ٹیم نے شہر کے مختلف بازاروں کا تفصیلی معائنہ کیا، اس دوران ٹیم نے سرکاری نرخ نامے، جاری کردہ ایس او پیز، زائد المیعاد اشیاء اور روزمرہ استعمال کی مختلف چیزوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹیم نے مقررہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو سخت وارننگز جاری کیں اور واضح کیا کہ عوامی سہولت اور شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پرائس کنٹرول کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ عوامی خدمت کے لیے کمیٹی ہر وقت سرگرم ہے، کسی بھی خلاف ورزی پر متعلقہ دکاندار کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :