ضلعی انتظامیہ سبی کی گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کارروائی، ہزاروں من گندم سرکاری تحویل میں لے لی،تین گودام سیل

اتوار 21 ستمبر 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ سبی نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں من گندم سرکاری تحویل میں لے لی اور تین بڑے گودام فوری طور پر سیل کر دیئے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں تاکہ مستقبل میں عوامی ضروریات کی اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوششوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مزید برآں ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ضبط شدہ گندم جو سرکاری تحویل میں لی گئی ہے، اس کی فروخت کے لیے متعلقہ محکموں کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ گندم صرف اور صرف سرکاری نرخ پر ہی عوام کو فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :