اسلام آباد،ڈینگی کے 32نئے کیسز سامنے آ گئے

ڈینگی کے 22مریض تاحال ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،ضلعی افسرصحت

پیر 22 ستمبر 2025 02:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)اسلام آباد میں24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 32نئے کیسز سامنے آ گئے۔ضلعی افسر صحت ڈاکٹر راشدہ بتول کے مطابق ڈینگی کے 22مریض تاحال ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ضلعی افسرصحت کے مطابق دیہی علاقوں سے 24اور شہری علاقوں سے 8کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او ڈاکٹر راشدہ بتول نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ سروسز نے 440مقامات کا معائنہ کیا، 12مثبت ڈینگی ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی اور انتظامیہ کو رپورٹ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 40ہزار 896انسداد ڈینگی سرگرمیاں کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر راشدہ بتول کے مطابق 50ڈینگی مریضوں کے اطراف میں 2ہزار 459گھروں میں اسپرے کیا گیا،جبکہ اسلام آباد میں 1ہزار 800مقامات پر فوگنگ کی گئی۔