نوشہرہ ورکاں، تھانہ صدر کامونکی پولیس نے چھ منشیات فروش گرفتار کر لیے بھاری منشیات برآمد

پیر 22 ستمبر 2025 11:30

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) کامونکی صدر پولیس کے سب انسپکٹر علی سلیمان خان نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل حافظ امتیاز کی ہدایت پر ایس ایچ او متین ڈار کی قیادت میں چھ منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر ساڑھے سات کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ بلال، قدیم بٹ، شہباز، عثمان، عرفان اور احمد کے قبضے سے مختلف مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ عوامی حلقوں نے اس کامیاب کارروائی کو سراہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :