علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر 2025کے تمام داخلوں کی تاریخ میں 2 اکتوبرتک توسیع کر دی

پیر 22 ستمبر 2025 12:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے خزاں سمسٹر 2025کے تمام داخلوں کی تاریخ میں 2 اکتوبر 2025تک توسیع کر دی گئی ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آبادریجن کیمپس کے ترجمان نے بتایا کہ رواں سمسٹر میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک کے پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی 2025سے جاری ہونے والے سمسٹر میں ایسوسی ایٹ ڈگری لیول کے مختلف پروگرامز پہلی بار پیش کئے جارہے ہیں جن میں کیمسٹری، انوئر منٹل سائنسز، سٹیٹٹکس، میتھی میٹکس، فزکس، ہیومن نیوٹریشن، ماس کمیونیکیشن، بزنس ایڈمنسٹریشن، اردو، پاکستان سٹڈیز، انگلش، جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز، سوشیالوجی، اکنامکس اور ہسٹری شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے طلباوطالبات کی سہولت کیلئے تمام پروگرامز کی تفصیلات، پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر دستیاب ہیں جبکہ مزید معلومات ورہنمائی کیلئے ریجنل آ فس سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔