Live Updates

پاک سعودیہ حالیہ باہمی معاہدہ نہ صرف امت مسلمہ بلکہ ترقی کی دنیا میں نیا گیم چینجر ثابت ہوگا ‘چوہدری جعفراقبال

پیر 22 ستمبر 2025 18:29

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر رہنماوسینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ حالیہ باہمی معاہدہ نہ صرف امت مسلمہ بلکہ ترقی کی دنیا میں نیا گیم چینجر ثابت ہوگا اس سے خطے کی اسٹریٹجک صورت حال کا نیا رخ متعین ہوگا پبلک سیکریریٹ جعفر اباد میں میڈیا وکلا ودیگر سے گفتگو کرتے ہوے چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ یہ معاہدہ اسلامی دنیا میں سیاسی ومذہبی توازن برقرار رکھنے اور پاکستان میں دفاعی قوت میں بھی اضافہ کرنے میں مدد دے گا جو بھارت واسرائیل کے لیے نئی تشویش کا باعث بنے گا جعفر اقبال نے کہا کہ میاں نواز شریف کی محب وطن پالیسیوں کی وجہ سے ایٹمی دھماکوں موٹر وے کے بعد پاک سعودی معاہدہ ملک کے دفاع ترقی وخوشحالی کے نیے دور میں داخل کیا ہیجو جلدمضبوط اور خوشحال پاکستان بنادے گا انہوں نے ثابت کر دکھایا ہے کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت اقتدار میں أی ملک وقوم کے لیے نیی خوشیان لای اور مشکل وقت میں مشکلات کو کم کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا حالیہ سیلاب میں بھی پنجاب مین مریم نواز نے دن رات ایک کرنے امدادی کامون کی نگرانی کی متاثرین کی بحالی کے کام کا اغاز کردیا ہے جعفر اقبال نے کہا ان کا خاندان گزشتہ ایک صدی سے اس خطے میں نسلوں سے عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے شرافت عزت بھاء چاریاورتعلق داری کی سیاست کا مشن جاری رکھے ہوے ہے قبل ازین سردار عبدالباسط خان راے مظہر کھرل پی ایف یو جے کے ایڈیشنل سیکریٹری عمران مقصود رحیم یارخان یونین اف جرنلسٹس کے صدر جاوید اقبال ڈیلیگیٹ ممبر ڈاکٹر ممتاز مونس وسیم امانت علی ودیگر نے چوہدری جعفر اقبال سے ان کے ماموں چوہدری محمد اصغر مرحوم کی وفات پر دعاے مغفرت کی چوہدری جعفر اقبال نیآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر وآل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈالائنس پنجاب کے چیرمین چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوے یقین دہانی کرائی کہ سرکاری ملازمین کے تمام مطالبات جائز نوعیت کے ہیں اور وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سے میٹنگ کرکے انہیں تمام معاملات سے آگاہ کریں گے اور بہت جلد ملازمین کو خوشخبری ملے گی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات