چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب بریگیڈیئر بابر علاؤالدین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال ظفر وال کا دورہ

پیر 22 ستمبر 2025 20:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2025ء) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری، (ر) نے اسسٹنٹ کمشنر ظفر وال عمران رسول، اسٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی، ڈی ایس پی آصف گیلانی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال ظفر وال کا دورہ کیا۔دورے کے دوران چیئرپرسن نے ہسپتال کی مختلف وارڈز اور سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے واضح ہدایات دیں کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو بہترین سہولیات میسر کی جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صحت کے شعبے میں عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے بے حد پرعزم ہیں، اور ہسپتالوں میں سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح ہدایت دی ہے کہ ‘‘Zero Tolerance on Negligence in Health Sector’’ پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائی