
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا شہر کا دورہ
بارشوں کے بعد شہر میں صفائی سیوریج اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا جنوبی اورکیماڑی کے ڈپٹی کمشنرز ایم ڈی سالڈ ویسٹ بورڈاور سی او آئی واٹر کارپوریشن کی بریفنگ مجموعی طور پر 18 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائدتجاوزات کے خلاف مہم کو موثر بنانے کی ضرورت ہے، کمشنر کراچی
پیر 22 ستمبر 2025 20:10
(جاری ہے)
انھوں نے ڈپتی کمشنرز کو کہا کہ وہ خود بھی اپنے اپنے ضلع کا دورہ کرکے مسائل کا جایزہ لیں اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے مسایل کے حل کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں شہریوں کی شکایات بھی سنیں ان کا ازلہ کریں کمشنر نے کہا کہ وہ دیگر اضلاع کا دورہ بھی کریں گے اور مسائل کا جایزہ لیں گے تاکہ شہر کی بہتری کے لئے مسلسل کوششیں کی جاسکیں۔
انھوں نے پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں سیوریج کے دیرینہ مسئلہ کے حل کے لیے ترجیحی کوششں کرنے کی ہدایت کی وہ گارڈن اور صدر کے مختلف علاقوں، اولڈ گولیمار ہاکس بے بلدیہ کے مختلف علاقوں اور گلیوں کا تفصیلی دورہ کیاور اورمختلف مقامات پر متعلقہ افسران کو مسائل کی نشاندہی کی اور ضروری اقدامات کی ہدایت کی وہ چار گھنٹے سے زاید فیلڈ میں رہے۔ دریں اثنا کمشنر کراچی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک جایزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں گراں فروشی اور تجاوزات کے خلاف کراچی انتظامیہ کی جاری مہم کا جایزہ لیا اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور چیئر مین مارکیٹ کمیٹی علی زماں جوکھیو نے شرکت کی ڈپٹی کمشنرز نیگراں فروشی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید نے کمشنر کراچی کو 14 ستمبر تا 20ستمبرگراں فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی کمشنر کو بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں 221 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی،مجموعی طور پر 18 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسو کے مطابق ضلع جنوبی میں 58 گراں فروشوں پر 3 لاکھ 51 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔۔ ڈی سی شرقی ابرار جعفر کے مطابق ضلع شرقی میں 38 گراں فروشوں پر 7 لاکھ 28 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی سی ضلع وسطی طہ سلیم کے مطابق وسطی ضلع میں 35 گراں فروشوں پر 2 لاکھ 63 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی سی غربی زوالفقار میمن کے مطابق ضلع غربی میں 8 گراں فروشوں پر ایک لاکھ چھ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیاڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو کے مطابق ملیر 34 گراں فروشوں پر ایل لاکھ23 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو کے مطابق کورنگی میں 19 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 86 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر کیماڑی راجہ طارق چانڈیو کے مطابق کیماڑی ضلع میں 29 گراں فروشوں پر 53 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ اجلاس نے ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمت کا نوٹس لیا۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نے بریفنگ دی بتایا کہ ٹماٹر کی پیداوار میں اضافہ ہواہے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر کو ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی کو پابند کریں کہ ٹماٹر کی قیمت میں کمی کے لے اقدامات کرے ۔ اجلاس مین آکشن نظام کا بھی جایئزہ لیا گیا۔اجلاس کوبتایا گیا کہ گزشتہ ہفتہ سبزی منڈی مِیں بحی سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر دکانداروں اور بعض ماشہ خوروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ سبزی منڈی اسسٹنٹ کمشنر سبزی منڈی میں سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر کاررائی کو موثر بنائیں گے۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرزنے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے بارے میں بریفنگ دی۔ کمشنر نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوات کے خلاف کارروائیوں کو موثر بنایں انھوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں تجاوزات کی صورتحال کا تقاضہ ہے کہ ڈپٹی کمشنرز موثر کوششیں کرین اور مہم کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اقدامات کریںمزید قومی خبریں
-
پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی
-
اگلے مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا،وزیر خزانہ
-
گلگت بلتستان میں مالیاتی کوآپریٹو سوسائٹز میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی
-
بیوی اور دو بچوں کے لیے 75ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے گارڈین جج کے عبوری حکم کے خلاف شوہر کی درخواست مسترد
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر جوانوں اور فوجی قیادت کو خراجِ تحسین
-
وزیراعظم کی سفارش پر صدرِ مملکت نے انسانی ہمدردی اور آئینی تقاضوں کی بنیاد پر عبدالباسط کی سزائے موت معاف کر دی، جیل سے رہا
-
راولپنڈی،جواء کھیلنے والی2 ملزمان گرفتار
-
سپارکو کی قیادت میں خلائی سائنس کا جشن‘پاکستان بھر میں ورلڈ اسپیس ویک 2025 کا شاندار آغاز
-
پاکستان میں ہر سال 90 ہزار خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص، 40 ہزار جاں بحق ہو جاتی ہیں، آصف بھٹو زرداری
-
کراچی، گٹکا و منشیات فروشی میں ملوث 5مبینہ ملزمان گرفتار
-
شافع حسین سے ازبکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی و تجارتی وفد کی ملاقات،پنجاب اور ازبکستان کے مابین تجارتی اشتراک اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں قرض فراہمی کا نیا ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.