روس کی امریکا کو جوہری ہتھیار محدود رکھنے کے معاہدے سے متعلق پیشکش

پیر 22 ستمبر 2025 20:30

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) روس نے امریکا کو جوہری ہتھیار محدود رکھنے کے معاہدے سے متعلق پیشکش کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے نیو اسٹارٹ معاہدے میں ایک سال توسیع کی پیشکش ہے۔

(جاری ہے)

روسی صدر پیوٹن نے کہا روس ایک سال کیلئے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد برقرار رکھنے کیلئے تیار ہے، تاہم روس تب جوہری ہتھیاروں کی تعداد برقرار رکھے گا جب امریکا بھی ایسا ہی کرے۔

انھوں نے کہا کہ یہ اقدام امریکا کے ساتھ اسٹریٹیجک ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کے لیے ضروری ہے۔ معاہدے میں ایک سال توسیع سے روس امریکا اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کا امکان بڑھ جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق 2010 کے معاہدے کے تحت دونوں ملک جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی محدود رکھنے کے پابند ہیں۔ امریکا روس کے درمیان تخفیف اسلحہ کا یہ معاہدہ 5 فروری 2026 کو ختم ہو رہا ہے۔