کمشنر گوجرانوالہ سید نوید شیرازی کی ترقی پر فرانس میں مقیم پاکستانیوں کا اظہار مسرت

کمشنر نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بلا تاخیر حل کرانے میں ذاتی دلچسپی لی ،اوورسیزپاکستانی

پیر 22 ستمبر 2025 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)حکومت پاکستان کی جانب سے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید احمد شیرازی کی گریڈ 21میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

فرانس میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ سید نوید احمد شیرازی جیسے فرض شناس افسران ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں،ان کے دور کمشنری میں گوجرانوالہ میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے اپنی مثال آپ ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ کمشنر کی گریڈ 21میں ترقی پر وہ دلی خوشی محسوس کرتے ہیں اور ان کی مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں، انہوں نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بلا تاخیر حل کرانے میں ذاتی دلچسپی لی اور ہر ممکن طریقے سے ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے۔