نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات ، معیشت و تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

منگل 23 ستمبر 2025 01:20

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے معیشت و تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں انہوں نے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور معیشت و تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں کردار کو بھی اجاگر کیا جو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔