وطن فلسطینیوں کا حق ہے کوئی انعام نہیں،دو ریاستی حل کے سوا مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہو سکتا، سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس

منگل 23 ستمبر 2025 01:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وطن فلسطینیوں کا حق ہے کوئی انعام نہیں،دو ریاستی حل کے سوا مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہو سکتا،دنیا کے لیے بلا شبہ ایک امتحان ہے کہ ہم امن کے لیے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنائیں،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں فلسطین سے متعلق اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ تو سات اکتوبر کے حماس کے حملے کا کوئی جواز پیش کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی فلسطینی عوام پر مظالم کا کوئی جواز پیش کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ غزہ میں منظم نسل کشی ہو رہی ہے، لوگ افلاس کا شکار ہیں، ہزاروں افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے ہیں،انہوں نے کہا کہ فوری اور مستقل جنگ بندی یر غمالیوں کی رہائی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ہونے والی خون ریزی کسی صورت قابل قبول نہیں،دنیا کے لیے بلا شبہ ایک امتحان ہے کہ ہم امن کے لیے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنائیں اور یہ کانفرنس اس سلسلے میں ایک اہم موقع فراہم کر رہی ہے،دوریاستی حل خطے میں امن کا واحد راستہ ہے۔