Live Updates

سری لنکا سے ہارنے کی صورت میں بھی پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات موجود

پاکستان کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کیخلاف زیادہ اسکور کرکے رن ریٹ بہتر بنانا ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 ستمبر 2025 10:31

سری لنکا سے ہارنے کی صورت میں بھی پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2025ء ) سری لنکا سے شکست کی صورت میں بھی پاکستان کے ایشیا کپ میں رہنے کے امکانات ابھی تک موجود ہیں۔ 
کرکٹ کے حلقوں میں ہر طرف یہ موضوع زیر بحث ہے کہ اگر پاکستان کو سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تو کیا یہ ایشیا کپ سے باہر ہو جائے گا؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ شکست کے باوجود پاکستان کے پاس گروپ مرحلے میں آگے بڑھنے کا موقع ہے۔

 
سپر فور مرحلے میں پاکستان کے دو میچز باقی ہیں ، ایک سری لنکا اور دوسرا بنگلہ دیش کیخلاف ، دونوں میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا تاہم ایک میچ ہارنے کے بعد بھی پاکستان ایونٹ سے باہر نہیں ہو گا۔
ٹورنامنٹ میں اپنے وجود کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو سری لنکا سے جیت پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ، اس کے علاوہ پاکستان کو اپنا رن ریٹ مضبوط کرنا ہو گا ، کیونکہ اگر دیگر ٹیمیں ان کیساتھ پوائنٹس کی سطح پر پہنچ جائیں تو رن ریٹ کا اہم کردار ہو گا جو پاکستان کے ٹورنامنٹ میں ان یا آئوٹ ہونے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

 
سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی چار ٹیموں میں اس وقت ٹیبل پر موجود صورتحال کے مطابق بھارت کا رن ریٹ سب سے بہتر ہے ، بنگلہ دیش دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان بھارت کیخلاف میچ بھی ہار چکا ہے اور رن ریٹ بھی منفی میں ہے ، اس لئے پاکستان کو سری لنکا کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرنا ہوگا۔ 
اس کے علاوہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کو اپنے دونوں میچز میں شکست کی صورت میں بھی پاکستان کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

 
سپر فور مرحلے میں موجود چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں کوالیفائی کرنے کا موقع ہے، کوئی بھی ٹیم ایک میچ کی کامیابی پر بھی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔ 
پاکستان کے پاس ایک پلس پوائنٹ یہ ہے کہ یہ اپنی مضبوط بائولنگ اٹیک کی وجہ سے کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 
پاکستان کی ٹیم کھیل پر مکمل توجہ دے تو اسے ٹورنامنٹ میں کامیابی مل سکتی ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات