Live Updates

پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے

منگل 23 ستمبر 2025 11:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہوگیا ہے ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں واضح کمی ہو رہی ہے۔ دریائے ستلج میں اس وقت نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے اور ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہائو 83 ہزار کیوسک جبکہ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہائو 81 ہزار کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 36 ہزار کیوسک ،خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر 29 ہزار، قادر آباد کے مقام پر 25 ہزار،ہیڈ تریموں کے مقام پر31 ہزار جبکہ پنجند کے مقام پر پانی کا بہائو1 لاکھ 11 ہزار کیوسک ہے ریکارڈ کیا گیا ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر 6 ہزار کیوسک ، شاہدرہ کے مقام پر5 ہزار، بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر 24 ہزار اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہائو26 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رود کوئیوں میں بہائو نہیں ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :