Live Updates

جھوٹ بولا گیا کہ نئی ٹیم لے کر جارہے ہیں، نعمان نیاز

حسن نواز نیا لڑکا اور سفیان مقیم کو فرسٹ کلاس کھلائے بغیر ٹیم میں لایا گیا کہ فرسٹ کلاس کھیل کر مزید بہتر ہوجائیگا

منگل 23 ستمبر 2025 11:48

جھوٹ بولا گیا کہ نئی ٹیم لے کر جارہے ہیں، نعمان نیاز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)اسپورٹس تجزیہ کار نعمان نیاز نے کہا کہ جھوٹ بولا گیا کہ ایشیا کپ میں نئی ٹیم لے کر جارہے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان نیاز کہا کہ حسن نواز نیا لڑکا اور سفیان مقیم کو فرسٹ کلاس کھلائے بغیر ٹیم میں لایا گیا، اس میں ٹیلنٹ ہے لیکن وہ فرسٹ کلاس کھیل کر مزید بہتر ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سارے کھلاڑی 2017 اور 2018 سے ٹیم میں موجود ہیں، ماڈرن کرکٹ کھیلنے کا گہا گیا لیکن ایسا کچھ نظر نہیں آیا۔

(جاری ہے)

نعمان نیاز نے کہا کہ ٹیکنیک والا مرحلہ اب پیچھے رہ گیا ہے، اب آپ کو بائیو مکینکلی دیکھا جاتا ہے، آپ کی فٹنس کا لیول دیکھنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلین فلپس کی فٹنس دیکھ لیں نیوزی لینڈ نے انہیں وکٹ کیپر سے ہٹا کر پوائنٹ کا بہترین فیلڈر بنادیا ہے۔

اسپورٹس تجزیہ کار نے کہا کہ آپ کے پاس ہوٹل مینجمنٹ کی ڈگری والا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ہے، جو آپ کا وکیل تھا وہ چار سال چیف ایگزیکٹو رہا ہے اب پی ایس ایل کو ہیڈ کررہا ہے۔نعمان نیاز نے کہا کہ ایڈوائزر بھی ایسے ہیں جنہوں نے سوریا کمار کے معاملے پر کچھ نہیں کیا ورنہ اس معاملے پر آئی سی سی کو شکایت کرسکتے تھے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات