
خودمختار ریاست کا قیام انعام نہیں فلسطینیوں کا حق ہے، گوتیرش
یو این
منگل 23 ستمبر 2025
05:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 ستمبر 2025ء) فرانس کے صدر ایمانوئیل میکروں نے کہا ہے کہ اب غزہ میں باقیماندہ 48 یرغمالیوں کی رہائی اور بمباری، قتل عام، نقل مکانی اور لوگوں کی تکالیف کو روکنے کا وقت آ گیا ہے۔
فلسطینی مسئلے کے دو ریاستی حل پر سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ میزبانی میں منعقدہ کانفرنس کے آغاز پر مندوبین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اب امن قائم کرنے کا وقت ہے کیونکہ وہ لمحہ دور نہیں جب اس کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔
فلسطینی مسئلے اور اسرائیل کے ساتھ اس کے دو ریاستی حل پر بات چیت کے لیے یہ عالمی کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلیٖٖ کے ہال میں منعقد ہو رہی ہے۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے جائز حقوق کو تسلیم کرنے سے اسرائیل کے حقوق ختم نہیں ہوں گے۔ اسی لیے یہ تسلیم کرنا ہی وہ واحد طریقہ ہے جس کی بدولت اسرائیل امن حاصل کر سکتا ہے۔
امن، استحکام اور خوشحالی کا راستہ
یہ اجلاس جولائی میں جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کی بھرپور حمایت کے بعد منعقد ہو رہا ہے جس میں اسی موضوع پر منعقدہ پہلی کانفرنس کے اعلامیے کی تائید کی گئی تھی۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے یا اس کے ارادے کا اعلان کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام دیگر ممالک کو بھی یہی قدم اٹھانا چاہیے جو دو ریاستی حل کے نفاذ کی کوششوں، مشرق وسطیٰ میں مستقل اور جامع امن کے قیام اور ایک نئی حقیقت پر مبنی ماحول کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا جس میں خطہ امن، استحکام اور خوشحالی پا سکے۔
غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر ہولناک حملوں کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینا کسی طور قابل قبول ہے۔
انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی امداد کی محفوظ، غیر مشروط اور بلا رکاوٹ رسائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے زور دیا کہ یہ تمام اقدامات فوری طور پر اٹھائے جانا چاہئیں۔
سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے ایسے اقدامات کا کوئی جواز نہیں جو فلسطینی مسئلے کے دو ریاستی حل کے لیے وجودی خطرہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے فلسطینی علاقوں کے اسرائیل سے الحاق کے خطرے، اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع اور اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔
فلسطینیوں کا حق
سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ رکن ممالک کو مسئلے کے دو ریاستی حل سے اپنی وابستگی کے عزم کی بلاتاخیر تجدید کرنا ہو گی۔
فلسطینیوں کی خودمختار ریاست کا قیام کوئی انعام نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔ اس سے انکار دنیا بھر میں انتہا پسندوں کے لیے ایک تحفہ ہو گا۔ دو ریاستی حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں کبھی امن قائم نہیں ہو گا اور انتہا پسندی پوری دنیا میں پھیل جائے گی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیئربوک نے واضح کیا کہ دو ریاستی حل ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی آئندہ نسلوں کو امن، سلامتی اور باعزت زندگی کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔
بعض لوگ اسے ایک سادہ لوح خواہش سمجھتے ہیں کیونکہ اس مسئلے پر اقوام متحدہ کی پہلی قرارداد اسی وقت منظور کی گئی تھی جب ادارے کا قیام عمل میں آیا تھا۔انہوں نے دہائیوں تک یہ مسئلہ حل نہ ہونے کی بات کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ درست مقصد حاصل کرنے کی کوشش ہی نہ کی جائے تو اس کا مطلب برائی کا غالب آنا اور اقوام متحدہ کا خاتمہ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری نہ صرف دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے بلکہ اس کے حصول کے لیے واضح، وقت کے پابند اور ناقابل واپسی اقدامات کی بات کر رہی ہے اور اس سمت میں فیصلہ کن اقدامات اٹھانے اور بین الاقوامی ضمانتیں مہیا کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی فوج اور حماس جنگجوؤں میں لڑائی، قحط زدہ غزہ میں خوراک مراکز بند
-
خودمختار ریاست کا قیام انعام نہیں فلسطینیوں کا حق ہے، گوتیرش
-
یو این جنرل اسمبلی: 80ویں اجلاس کی کارروائی براہ راست دیکھیں
-
صنفی مساوات: بیجنگ اعلامیہ کی کامیابیاں، ناکامیاں اور آئندہ کا لائحہ عمل
-
جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ کا جشن
-
جنرل اسمبلی سالانہ اجلاس کا آغاز خواتین کی خودمختاری کے جشن کے ساتھ
-
ایسٹونیا کی فضائی حدود کی روسی خلاف ورزیاں ناقابل قبول، میروسلاو جینکا
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول تیزتر کرنے کی ضرورت، یو این چیف
-
گوجرانوالا میں جیل میں جو بیت رہی ہے ایک انتہائی دلخراش داستان ہے
-
توشہ خانہ 2 کا جھوٹا کیس بھی مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا
-
27 ستمبر کے پشاور جلسے میں پوری قوم شرکت کرے
-
کس قدر غیر انسانی عمل ہے کہ گوجرانوالہ میں دو سال سے بےگناہ قید قاسم کھوکھر کا بروقت علاج نہیں کروایا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.