
پاکستان کی دنیا میں امن و رواداری کے فروغ کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت داری کی تجویز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات و کردار کی عالمگیر مطابقت کا حوالہ دیتے ہوئے میثاق مدینہ کو تکثیریت، مکالمے و باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی بین المذاہب تعلقات کی مضبوط مثال قرار دیا
ساجد علی
منگل 23 ستمبر 2025
10:59

(جاری ہے)
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی تعلیمات و کردار کی عالمگیر مطابقت کا حوالہ دیتے ہوئے میثاق مدینہ کو تکثیریت، مکالمے و باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی بین المذاہب تعلقات کی مضبوط مثال قرار دیا، وزیر خارجہ نے مختلف تنازعات سے دوچار دنیا میں امن اور رواداری کے کلچر کو آگے بڑھانے کے لیے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔
علاوہ ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کی میزبانی میں ہونے والی مشاورتی نشست میں شرکت کی، اس نشست میں اردن اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزرائے اعظم جب کہ مصر، انڈونیشیا، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوئے۔ بتایا جارہا ہے کہ اجلاس میں اہم عالمی امور پر باہمی مشاورت کی گئی اور ان پر متفقہ مؤقف اپنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا جہاں محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو اجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مشرق وسطیٰ کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی ہر مثبت کوشش کی بھرپور حمایت کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی اداکاری میں انٹری، پہلا ڈرامہ آن ایئر
-
’اپنے کیے پر شرمندہ ہوں‘ کم عمر بچے بچیوں کے ریپ کے ملزم کا عدالت میں اعترافِ جرم
-
پاکستان کی دنیا میں امن و رواداری کے فروغ کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت داری کی تجویز
-
اسرائیلی فوج اور حماس جنگجوؤں میں لڑائی، قحط زدہ غزہ میں خوراک مراکز بند
-
خودمختار ریاست کا قیام انعام نہیں فلسطینیوں کا حق ہے، گوتیرش
-
یو این جنرل اسمبلی: 80ویں اجلاس کی کارروائی براہ راست دیکھیں
-
صنفی مساوات: بیجنگ اعلامیہ کی کامیابیاں، ناکامیاں اور آئندہ کا لائحہ عمل
-
جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ کا جشن
-
جنرل اسمبلی سالانہ اجلاس کا آغاز خواتین کی خودمختاری کے جشن کے ساتھ
-
ایسٹونیا کی فضائی حدود کی روسی خلاف ورزیاں ناقابل قبول، میروسلاو جینکا
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول تیزتر کرنے کی ضرورت، یو این چیف
-
گوجرانوالا میں جیل میں جو بیت رہی ہے ایک انتہائی دلخراش داستان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.