ایل پی جی کی درآمدات میں دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر6 فیصداضافہ

منگل 23 ستمبر 2025 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکےمطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ایل پی جی کی درآمدات پر164ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات پر154ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اگست میں 72ملین ڈالر مالیت کی ایل پی جی درآمد کی گئی جو گزشتہ سا ل اگست کے مقابلے میں 19.9فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اگست میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 90ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں ایل پی جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیاوں پر 12فیصد کی کمی ہوئی ، جولائی میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 82ملین ڈالر ریکارڈکیا گیاجو اگست میں کم ہوکر72ملین ڈالر ہوگیا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔