انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ بدھ کو سیالکوٹ میں وفاقی محکموں کے خلاف شکایات سنیں گے

منگل 23 ستمبر 2025 13:22

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان 24 ستمبر بدھ کو 10 بجے سیالکوٹ میں جناح ہال قلعہ میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں گے۔ اُس روز رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔

(جاری ہے)

بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پاکستان پوسٹ آفس، نیشنل ہائی وے اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں ہیں جس کے بارے میں سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو پیشگی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔

اس روز وفاقی محکموں کے خلاف نئی شکایات بھی وصول کی جائیں گی۔ انچارج ریجنل آفس گوجرانوالہ اسی روز ریڈیو پاکستان، سیالکوٹ میں وفاقی محتسب کے ادارے کے بارے میں آگاہی پروگرام بھی کریں گے اور لائیو کالرز کے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔یہ ریڈیو پروگرام 2 سے 3 بجے ’’انصاف آپ کی دہلیز پہ‘‘ کے عنوان سے نشر ہو گا۔