راج ناتھ کے حالیہ دعوے آپریشن سندور کی ناکامی کا الزام بھارتی افواج کے سرتھوپنے کی ایک کوشش ہے

منگل 23 ستمبر 2025 13:12

رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) مبصرین اورتجزیہ نگاروں نے آپریشن سندور کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا حالیہ دعوئوں کو مودی حکومت کی ناکام مہم جوئی کا الزام بھارتی افواج کے سرتھوپنے کی ایک کوشش قراردیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے مراکش کے دارلحکومت رباط میں بھارتی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے دعوی ٰکیا ہے کہ بھارتی افواج کو 22پہلگام واقعے کا جواب دینے کے لیے مکمل آزادی دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کا جواز پیش کرنے کیلئے تلسی دار کی مشہور نظم رامچر تمانا س کا حوالہ بھی دیا۔تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ راج ناتھ سنگھ کا بیان انسداد دہشت گردی کی آڑ میں بھارتی جارحیت کو چھپانے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندورکی ناکامی اورپاکستان کی طرف سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب سے بھارت کوعالمی سطح پرسخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی ہمیشہ سے اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے کی کوشش کرتاہے۔