Live Updates

آن لائن پورٹل پر شہریوں کا رسپانس،10 ہزار افراد نے بطور سول ڈیفنس رجسٹریشن کروا لی،سیکرٹری داخلہ پنجاب

منگل 23 ستمبر 2025 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کےلئے بھی اہلیانِ وطن کے جذبہ خدمت، عزم اور حوصلے کو سلام، محکمہ داخلہ کے آن لائن پورٹل پر شہریوں کا نہایت مثبت رسپانس سامنے آیا ، 10,700 سے زائد افراد نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا لی ہے،خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ رجسٹریشن کروا رہی ہیں ۔

رجسٹریشن میں فیصل آباد پہلے، بہاولپور اور راولپنڈی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کروانے والے شہریوں کا خیرمقدم کیا ۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس رضاکار ہر قسم کے ہنگامی حالات میں متاثرین کی امداد کرتے ہیں۔یاد رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے سول ڈیفنس رضاکاروں کی رجسٹریشن کےلئے آن لائن پورٹل جاری کیا تھا جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے اس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی پر دن رات کام جاری ہے اور لاکھوں متاثرین، ان کی املاک اور مویشیوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کے ساتھ ساتھ متاثرین کو کھانا و ادویات فراہم کرنے کے ساتھ محفوظ شیلٹر بھی فراہم کیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تمام متعلقہ ادارے متاثرین کی امداد و بحالی کےلئے فیلڈ میں سرگرم ہیں۔یاد رہے کہ سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کےلئے آن لائن پورٹل VCD.HOME.GOP.PK اب بھی کھلا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات