اٹلی میں فلسطین کے حق میں مزدوروں کے احتجاج، بندرگاہیں اور پبلک سروسز متاثر

منگل 23 ستمبر 2025 16:38

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)اٹلی میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف مزدوروں اور ٹریڈ یونینز نے بڑے پیمانے پر احتجاج اور ہڑتال کی۔

(جاری ہے)

اس دوران کئی بندرگاہوں کے داخلی دروازے بند کر دیے گئے، ریلوے اسٹیشنز پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکولوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔اطالوی مزدوروں کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ اٹلی کو اسرائیل کے لیے اسلحہ اور سامان کی ترسیل کا مرکز بنایا جائے۔ میلان، نیپلز، جینووا اور ٹریئسٹ سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، بعض مقامات پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔