Live Updates

بھارتی ویمنزٹیم کو سلواوورریٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

منگل 23 ستمبر 2025 16:46

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ایمریٹس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کی میچ ریفری جی ایس لکشمی نے یہ سزا اس وقت عائد کی جب بھارتی خواتین ٹیم مقررہ وقت میں دو اوورز کم کر پائی، جبکہ وقت کی دی گئی رعایت بھی شامل تھی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت ہر اوور کی کمی پر کھلاڑیوں کو میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ ہوتا ہے۔بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے الزام تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کو قبول کیا، جس کی وجہ سے کسی رسمی سماعت کی ضرورت پیش نہیں پڑی ۔ سلو اوور ریٹ کی اطلاع میدان پر موجود امپائرز لارین ایجن بیگ اور جنانی نارائنن نے دی جبکہ تیسرے اور چوتھے امپائر نے بھی تعاون کیا۔واضح رہے کہ اس میچ میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے بھارتی ویمن کو نہ صرف 43 رنز سے شکست دی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات