لاہورکے مختلف مقامات پرخاتون سمیت تین افراد جاں بحق

منگل 23 ستمبر 2025 15:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف مقامات پر خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

گجر پورہ چائنہ سکیم ماڈل بازار کے قریب پارک سے 40 سالہ خاتون مردہ حالت میں ملی، فیکٹری ایریا ، والٹن روڈ فٹ پاتھ کنارے 30سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔علامہ اقبال ٹائون فٹ پاتھ کنارے 55سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا ۔جاں بحق ہونے والے خاتون سمیت تینوں افراد نشے کے عادی تھے اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔