)دشت میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 23 ستمبر 2025 20:25

4کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) مستونگ کے علاقے دشت میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریلوے حکام کے مطابق منگل کو مستونگ کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے ریلوے ٹریک کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ریلوے لائن کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکہ اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریلوے کا عملہ موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریلوے ٹریک کی مرمت شروع کردی دھماکے کے بعد کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا اور متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت اور کلیئرنس کے بعد 5 گھنٹوں کی تاخیر سے مذکوہ جعفر ایکسپریس کو اپنی منزل مقصود پشاور کیلئے روانہ کیا گیا کئی گھنٹوں تک مسافروں کو انتظار کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا