بلوچستان اسمبلی اجلاس ، مختلف واقعات میں شہید اور جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی

منگل 23 ستمبر 2025 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مختلف واقعات میں شہید اور جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں تربت بم دھماکے ، شہید کیپٹن وقار کاکڑ سمیت دہشتگردی کے واقعات میں شہید اور گزشتہ روز سبی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔