سعودی قیادت کا شارجہ کے حکمران شیخ سلطان بن محمد القاسمی سے اظہار تعزیت

بدھ 24 ستمبر 2025 17:52

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)سعودی قیادت نے شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی سے شیخ سلطان بن خالد بن محمد القاسمی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شارجہ کے حکمراں کو علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات روانہ کیے ہیں۔ریاست شارجہ کے حکمراں شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کے بھائی شیخ سلطان بن خالد القاسمی پیر کو انتقال کرگئے تھے۔ تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔شیخ سلطان بن خالد القاسمی، شیخ خالد بن محمد بن صقر القاسمی کے صاحبزادے تھے جو 1965 سے 1972 تک شارجہ کے حکمراں رہے۔