حدود تھانہ مانانوالہ نوگو ایریا بن گیا شہری لٹتے رہے پولیس خاموش تماشائی بن گئی

بدھ 24 ستمبر 2025 14:59

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)حدود تھانہ مانانوالہ نوگو ایریا بن گیا شہری لٹتے رہے پولیس خاموش تماشائی بن گئی ایس ایچ او وارداتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام واقعات کے مطابق امام مسجد عشا کی نماز پڑھا کر گاوں جارہا تھا کہ تین موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر ہنڈا 125 موٹرسائیکل نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی گاوں کوٹوار میں مسلح ڈاکووں نے میاں عاشق کے گھر سے ہزاروں روپے نقدی اور قیمتیی سامان لیا سعید خان کو گھر کے باہر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے دس ہزار روپے نقدی اور موبائل سے محروم کردیا چوتھی واردات محلہ جامعہ رشیدیہ میں کالا رحمانی کے گھر سے چور نقدی اور قیمتیی سامان لے گئے شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری خوف وحراس کا شکار اعلی حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ-