ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا

بدھ 24 ستمبر 2025 16:38

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نےڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں۔

ڈپٹی کمشنرنےہسپتال کے مختلف شعبوں ایمرجنسی، اوپی ڈی ،ادویات، اسٹور، لشمینیاسز سینٹر، لیبارٹری، ایکسرے روم ،میل فیمیل وارڈز، ڈینٹل سیکشن ،بینظیر نشونماسینٹر، لیبرروم ،حفاظتی ٹیکہ جات، سینٹر آئی سیکشن، ڈینٹل سیکشن اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور مسائل کا بغور جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کووڈ 19 پراجیکٹ کے تحت تعمیر شدہ مختلف شعبوں کے بلڈنگز کا بھی دورہ کیا اور کام کے معیار صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہاکہ ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کے لیئے لوگوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے ،ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں لوگوں کو صحت سے متعلق بہتر سہولیات فراہم کریں۔ ڈاکٹرز اپنے مقدس پیشے سے مخلص رہیں اور اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کریں، صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں صحت کے شعبے میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کررہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :