Live Updates

دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی

بدھ 24 ستمبر 2025 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)محکمہ موسمیات نے دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی،اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔این ڈی ایم اے نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ،مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پرتفصیلات جاری کر دیں،کوٹری بیراج پر4لاکھ کیوسک بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے،ستمبر کے آخر تک مسلسل سیلابی صورتحال متوقع ہے،گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں بتدریج کمی، معمول کے مطابق بہاؤ موجود رہے گا۔

دوسری جانب پنجاب کے دریاؤں کی صورتحال بہترہونے لگی،گیارہ مون سون اسپیل اور تاریخی ریلوں کے بعد پانی کی سطح معمول پر آ رہی ہے جبکہ دریائے ستلج کے مختلف مقامات پر درمیانے درجے کی صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتردریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں واضح کمی ہوئی ہے،دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا پر 56 ہزار اور سلیمانکی پر 81 ہزار کیوسک ہے،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 37ہزار،خانکی ہیڈ ورکس پر پنتیس ہزار جبکہ قادر آباد کے مقام پر 17 ہزارکیوسک ہے۔

?دریائیراوی جسڑ پر 6 ہزار، شاہدرہ پر 5 ہزار ،بلوکی ہیڈ ورکس پر 25 ہزار اور ہیڈسدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ چوبیس ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 28ہزار اور پنجند کے مقام پر 95ہزارکیوسک ہے،جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں پانی کا بہاؤ ختم ہو گیا ہے،متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات