پنجاب میں اساتذہ کے باہمی تبادلوں پر پابندیاں ختم کر دی گئیں

بدھ 24 ستمبر 2025 21:59

پنجاب میں اساتذہ کے باہمی تبادلوں پر پابندیاں ختم کر دی گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے اساتذہ کے باہمی تبادلوں پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ اب اساتذہ کسی بھی وقت باہمی تبادلے کروا سکیں گے اور اس کے لیے کسی بھی قسم کی وقت کی قید نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا کہ سرپلس اساتذہ اور وہ اساتذہ جن کی ریٹائرمنٹ میں ایک سال باقی ہے، اوپن ٹرانسفر بھی کر سکیں گے۔ اس حوالے سے تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔