پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا

بدھ 24 ستمبر 2025 21:59

پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی مچھروں کی افزائش میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور مریضوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھنے لگی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں مزید 46 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 11 صرف لاہور میں سامنے آئے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی مجموعی تعداد 1134 تک پہنچ چکی ہے جبکہ صرف لاہور میں یہ تعداد 182 ہو گئی ہے۔ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور رواں سال مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :