ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکا تھاکوٹ بازار کا دورہ، آٹےکی ممکنہ ذخیرہ اندوزی، قیمتوں اور وزن کاجائزہ لیا

بدھ 24 ستمبر 2025 19:40

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل نے اسسٹنٹ کمشنر(یوٹی)رضوان برقی کے ہمراہ تھاکوٹ بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آٹے کی ممکنہ ذخیرہ اندوزی، آٹا کی قیمتوں اور وزن کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ آٹا سمیت تمام اشیائے ضروریہ عوام کو سرکاری نرخنامہ کے مطابق فراہم کی جائیں۔ کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :