ہزار گنجی زہری ٹان بریچ ٹان سریاب روڈ قمبرانی روڈ ودیگر ملحقہ علاقوں میں پے در پے ڈکیتی کے واقعات باعث تشویش ہے، حافظ حسین احمد شرودی

بدھ 24 ستمبر 2025 20:35

[کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کیامیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی ناظم مالیات حاجی قاسم خان خلجی معاون ناظم مالیات میر سرفراز شاہوا نی ایڈووکیٹ مولانا مفتی روزی خان بادیزئی مولانا حاجی عبدالمالک بڑیچ اختر جان مری مولانا مفتی رحمت اللہ سالار مولانا علی جان ڈپٹی سالار حافظ محیب الرحمن ملاخیل مولانا جان محمد مولانا حزب اللہ ملنگ یار حافظ رحمن گل مولانا محمد اسلم نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ ہزار گنجی زہری ٹان بریچ ٹان سریاب روڈ قمبرانی روڈ ودیگر ملحقہ علاقوں میں پے در پے ڈکیتی کے واقعات اور موٹر سائیکل و موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں آئے روز اسلحہ کی زور پر موٹر سائیکل اور نقدی چھین لیتا ہے جبکہ راہزنی اور چھینا جھپٹی کے واقعات معمول بن چکے ہیں شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے اور وہ خوف و ہراس کے سائے تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ پولیس ان سنگین جرائم پر قابو پانے کے بجائے بظاہر غیر اہم معاملات میں دکھاوے اور بھتہ خوری میں مصروف نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی عدم توجہی اور ناکامی نے جرائم پیشہ عناصر کو مزید دلیر کر دیا ہے انہوں نے کہ جے یو آئی ضلع کویٹہ مطالبہ کرتی ہے کہ وزیراعلی بلوچستان اور آئی جی پولیس فوری طور پر ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کا نوٹس لیں اور جرائم پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم کے مرتکب افراد کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں دن داڑی واردات ہورہی ہے متعلقہ پولیس تھانوی کے ایس ایج او پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ علاقے میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور مثر حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ شہریوں کو تحفظ کا احساس ہو انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کویٹہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ہم اعلی حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری ادراک کریں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ بصورت دیگر، جے یو آئی عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہی