شہر یو ں کو ہرممکن ریلیف مہیا کر نا اولین تر جیح ہے،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد

بدھ 24 ستمبر 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) اسلام آ باد پولیس نے شہر یو ں کے مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کاانعقادکیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد محمد شعیب خان نے شہر یو ں کی شکا یا ت سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکا ما ت جا ری کیے۔ پولیس ترجمان کے مطابق شہر یو ں نے اپنی زمینو ں پر قبضے اور دیگر مسائل کے حل کے لیے اپنی شکا یا ت پیش کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ایس ایس پی آپریشنزنے کہا کہ اسلام آ باد پولیس خو اتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹا ولرنس پا لیسی پر عمل پیر ا ہے، شہر یو ں کو ہرممکن ریلیف مہیا کر نا اولین تر جیح ہے،قانو ن کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے گا۔انہو ں نے کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے،شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے۔

متعلقہ عنوان :