ریونیو خدمات کے لیے بکوٹ میں سہولیات میسر آئیں گی، صوبائی وزیر ریونیو

بدھ 24 ستمبر 2025 21:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ریونیو نذیر احمد عباسی نے بکوٹ میں سروس ڈیلیوری سنٹر ایبٹ آباد کے ذیلی دفتر کا باضابطہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز خیبرپختونخوا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایبٹ آباد، اسسٹنٹ کمشنر گلیات، ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سنٹر ایبٹ آباد اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔نئے سروس ڈیلیوری سنٹر کے قیام سے مقامی عوام کو زمینوں کے ریکارڈ اور دیگر ریونیو خدمات کے لیے ایبٹ آباد شہر جانے کے بجائے بکوٹ ہی میں سہولیات میسر آئیں گی۔ سنٹر میں عوام کی سہولت کے لیے سٹاف اور بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ مسائل کو بروقت اور مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔