میونسپل کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی صفائی مہم شروع کردی،بلخ شیر قاضی

بدھ 24 ستمبر 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی تربت بلخ شیر قاضی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی صفائی مہم شروع کردی۔ مہم کا مقصد شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا اور شہر کو صاف و شفاف بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

آل مکران تاجر اتحاد کے صدر حاجی اسحاق روشن دشتی کی نشاندہی پر مچھلی مارکیٹ، کرکینی اور دیگر مقامات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے صفائی کا عمل شروع کیا گیا۔

چیف آفیسر شعیب ناصر اور سینیٹری انسپکٹر حبیب جالب نے حاجی اسحاق روشن دشتی کے ہمراہ مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور عملے کو ہدایت دی کہ کچرے کے ڈھیر بروقت ہٹائے جائیں ۔شہریوں نے میونسپل کمیٹی کے بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مہم مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی تاکہ شہر کا ماحول صحت مند اور خوشگوار بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :