شیخ محمد انور اور خالد محمود چوہدری کی سینئر صحافی مظہر اقبال کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 25 ستمبر 2025 01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری اور پاکستان ریلوے پرائم یونین(سی بی ای) کے مرکزی صدر شیخ محمد انور اور چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے سینئر صحافی مظہر اقبال کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی صحافت کے میدان میں خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔