/چنیوٹ،حادثات کی روک تھام اور عالمی معیار کے مطابق ڈرائیونگ سکھانے کیلئے اقدامات جاری ہیں،ڈی پی او عبداللہ احمد

جمعرات 25 ستمبر 2025 05:30

Iچنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق حادثات کی روک تھام اور عالمی معیار کے مطابق ڈرائیونگ سکھانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس ڈرائیونگ سکول چنیوٹ میں جدید ڈرائیونگ سیمولیٹر لگا دیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداللہ احمد نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خرم شہزاد کے ہمراہ جدید ڈرائیونگ سیمولیٹر کا افتتاح کیا۔

ڈی پی او نے ڈرائیونگ سیمولیٹر کا معائنہ کیا،سیمولیٹر پر ڈرائیونگ کی۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس افسران نے ڈی پی او کو جدید ڈرائیونگ سیمولیٹر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ سیمولیٹر کے ذریعے شہریوں کو عالمی معیار کے مطابق محفوظ ڈرائیونگ سکھائی جائے گی۔روڈ سیفٹی،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ،حادثات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔انشاء اللہ جلد ہی پولیس ڈرائیونگ سکول چناب نگر میں بھی جدید ڈرائیونگ سیمولیٹر کی سہولت دستیاب ہوگی۔شہری بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈرائیونگ سیکھنے ، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے پولیس ڈرائیونگ سکول چنیوٹ کا وزٹ کرسکتے ہیں