روس کی اسٹیل کی پیداوار میں اگست کے دوران 4.6 فیصد کمی

جمعرات 25 ستمبر 2025 12:55

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) روس کی اسٹیل کی پیداوار رواں سال اگست کے دوران 4.6 فیصد کمی سے 5.5 ملین ٹن رہی۔ تاس کے مطابق ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ روس کی اسٹیل پیداوار اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر 4.6 فیصد کمی کے ساتھ 5.5 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوری تا اگست کے دوران پیداوار 4.8 فیصد کمی سے 46.1 ملین ٹن رہی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق چین کی اسٹیل کی پیداوار اگست میں 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 77.4 ملین ٹن رہی جبکہ بھارت کی پیداوار 13.2 فیصد اضافے کے بعد 14.1 ملین ٹن ہو گئی۔ جاپان میں اسی عرصے میں پیداوار 3.4 فیصد کمی کے بعد 6.6 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکہ میں پیداوار 3.2 فیصد اضافے کے ساتھ 7.2 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔عالمی سطح پر اگست 2025 میں اسٹیل کی پیداوار 0.3 فیصد کمی کے بعد 145.3 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن دنیا کی سب سے بڑی صنعتی تنظیموں میں سے ایک ہے جس کے رکن ادارے دنیا کی تقریباً 85 فیصد اسٹیل پیداوار کے ذمہ دار ہیں۔