Live Updates

سید عبداللہ شاہ بخاری المعروف باباشاہ جھنڈے شاہ کے سالانہ 3 روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر

جمعرات 25 ستمبر 2025 15:41

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) حبیب آباد میں شاہ جھنڈا گائوں میں عظیم صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ بخاری المعروف باباشاہ جھنڈے شاہ کے سالانہ 3 روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر تقریب کے آخری دن محفل نعت اور محفل سماع کا اہتمام کیا گیاملک پاکستان کے طول و عرض سے ہزاروں عقیدت مندوں اور مریدین نے عرس پاک کی تقریب میں علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

سجادہ نشین پیر سید ثقلین رضا گیلانی نے مریدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حجتہ الوداع پر فرمایا کہ میری امت کو بہترین زندگی گزارنے کے لیے میں سبق دیتا ہوں کہ قرآن پاک کو پڑھیں اور میری آل سے محبت کریں تمام مریدین پانچ وقت کی نماز قائم کریں اور درود و سلام کو اپنا وظیفہ بنائیں کیوں کہ درود و سلام وہ عمل ہے جو اللہ پاک اور اس کے فرشتے بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر بھیجتے ہیں اور حکم خدا ہے کے اے ایمان والو تم بھی میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجا کروتقریب کے اختتام پر امت مسلمہ، ملک پاکستان کی سلامتی اور حالیہ سیلاب سے متاثرین کی خیرو عافیت کی دعا کی گئی۔اختتام پر مریدین میں لنگر بھی تقسیم کیاگیا ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات