سندھ ہائی کورٹ : قتل کے مقدمات کے ملزمان کی بیرون ملک سے حوالگی سے متعلق درخواستوں پر فاقی ایڈیشنل سیکریٹریز کو ذاتی حیثیت میں طلب

جمعرات 25 ستمبر 2025 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)سندھ ہائی کورٹ نے قتل کے مقدمات کے ملزمان کی بیرون ملک سے حوالگی سے متعلق درخواستوں پر فاقی ایڈیشنل سیکریٹریز کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمات کے ملزمان کی بیرون ملک سے حوالگی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ و داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وفاقی ایڈیشنل سیکریٹریز نے عدالت میں جمع کروا دیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سانحہ بلدیہ کا ملزم حماد صدیقی کہاں ہی ملزمان کو ابھی تک وطن واپس کیوں نہیں لایا جاسکا ہی ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ مختلف ممالک سے ملزمان کی حوالگی کے لئے بات چیت جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا قانونی طریقہ کار موجود ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کی وطن واپسی کے لیے بیرون ملک وکلا کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو بھی مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔ عدالت نے ریمارلس دیئے کہ یہ روٹین کی پریکٹس ہے، نیب میں بہت پہلے سے ایسا کرتے آرہے ہیں۔ اگر غیر ملکی قوانین کی آپ کو سمجھ نہیں ہے تو وہاں کے مقامی وکلا سے معاونت حاصل کریں۔ ملزمان کی حوالگی کے لئے اقدامات کریں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بھی وفاقی ایڈیشنل سیکریٹریز کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔