ملتان پولیس کی کارروائی، ایک شراب فروش گرفتار،47 بوتلیں ولایتی شراب برآمد

جمعرات 25 ستمبر 2025 17:12

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ملتان تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شراب فروش کو گرفتارکرکے 47 بوتلیں ولایتی شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کےمطابق جمعرات کے روزخفیہ اطلاع پرایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ سجاد گجرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ چونگی نمبر 14 کے قریب چھاپہ مارکر ملزم محمد اویس کوگرفتارکرکے 47 بوتلیں ولایتی شراب برآمد کی۔گرفتارملزم کےخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :