ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کی زیر صدارت روڈ سیفٹی میٹنگ، حادثات کی روک تھام پر زور

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں روڈ سیفٹی اور بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انچارج ٹریفک پولیس اٹک، انچارج پی ایچ پی اٹک، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے نمائندے، ایکسین ہائی وے اور آر ٹی اے سیکرٹری ظہیر احمد خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مقصد روڈ پر حادثات کی شرح میں کمی اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں، موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہننے کو یقینی بنائیں۔ترجمان اٹک پولیس کے مطابق روڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے آگاہی مہم بھی جاری رکھی جائے گی تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے۔\378