Live Updates

پی سی بی کی جانب سےٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے سکول کا آغاز

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے سکول کرکٹ کی افتتاحی تقریب (کل ) جمعہ کو ای لائبریری اسپورٹس کمپلیکس ملتان میں صبح 10 بجے منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں 27 ستمبر سے شروع ہونے والے اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ملتان ڈسٹرکٹ کے 9 سکولوں کے کھلاڑیوں میں یونیفارم تقسیم کیے جائیں گے جبکہ سکولوں کوکر کٹ بیگز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

پروگرام کوآرڈینیٹر محمد منظور لطیفی کے مطابق تقریب کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ سپورٹس ایسوسی ایشن (ڈی سی اے) ملتان محمد ارسلان خان کریں گے، جبکہ سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر واہگہ مہمانِ خصوصی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم مہمانِ اعزاز ہوں گےتقریب میں طلباء، اساتذہ اور کرکٹ سے وابستہ اہم شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہوں گی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات