یوتھ کونسل پاکستان کے زیر اہتمام انٹرنیشنل یوتھ لیڈرشپ فیلوشپ کا کامیاب انعقاد

جمعرات 25 ستمبر 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) یوتھ کونسل پاکستان کے زیر اہتمام انٹرنیشنل یوتھ لیڈرشپ فیلوشپ کی پروقار تقریب جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے نوجوان قائدین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

 تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیا ولی خان تھے۔ تقریب میں ان نوجوانوں کو سراہا گیا جنہوں نے گزشتہ تین برسوں کے دوران یوتھ کونسل پاکستان کے مختلف شعبوں میں مثالی خدمات انجام دیں۔تقریب میں ینگ لیڈر ایوارڈ 2025 بھی دیا گیا تاکہ ان نوجوانوں کی خدمات کو قومی سطح پر تسلیم کیا جا سکے جو یوتھ کونسل پاکستان کے مشن کو آگے بڑھاتے رہے۔