پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کی جانب سے کمیونٹی سینٹرڈ کنیکٹیوٹی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 25 ستمبر 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں دو روزہ ورکشاپ برائے کمیونٹی سینٹرڈ کنیکٹیوٹی (سی سی سی) کا انعقاد کیا۔چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے تقریب کی صدارت کی اور شرکاء کی جانب سے تیار کردہ ماک سی سی سی ماڈلز کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق اپنے خطاب میں چیئرمین پی ٹی اےنے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل ایکسیس اور انکلیوژن پی ٹی اے کے وژن کا بنیادی حصہ ہیں اور سی سی سی ایک جدید اور پائیدار حل ہے جو کہ “کنیکٹ دی اَن کنیکٹڈ” کے لیے راستہ فراہم کرتا ہے۔

ٹریننگ مواد اور ٹولز کی بنیاد پر، ورکشاپ کے شرکاء نے پاکستان کے لیے چار سی سی سی ماڈلز تیار کیے، جو مقامی کمیونٹیز کے ذریعہ ڈیزائن، چلائے اور پائیدار بنائے جا سکتے ہیں۔ یہ ورکشاپ ISOC اور GDIP کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ہو ایس ایف ،پی ٹی اے، ایف اے بی این آر ایس پی اور ایس آر ایس پی اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام آپریٹرز نے بھی بھرپور شرکت کی۔