شراب بوتلوں کی واپسی،سپریم کورٹ جج کے دلچسپ ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ

سپریم کورٹ کا سرکاری تحویل سے 16ہزار شراب کی بوتلوں کی واپسی سے متعلق درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)سپریم کورٹ نے سرکاری تحویل سے 16ہزار شراب کی بوتلوں کی واپسی سے متعلق درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔جمعہ کوجسٹس شکیل احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ 16ہزار شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں، شراب کی کنسائنمنٹ واپس لے کر کیا کریں گی ، شراب پاکستانی ہے یا لوکل ہے، کیا ہی اتنی شراب کہاں لیکر جا رہے تھی ۔

وکیل صفائی نے بتایا کہ میرا موکل ویرو ملک لائسنس ہولڈر ہے، شراب کوٹ ادو سے نواب شاہ جا رہی تھی۔جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کیا ضبط شراب کی واپسی کیلئے مجسٹریٹ کو درخواست دی گئی۔ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دئیے کہ ویسے شراب جتنی پرانی ہو اتنی اسکی کوالٹی اچھی ہوتی ہے۔جج کے دلچسپ ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ لگ گئے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس کرکے سماعت ملتوی کر دی۔